اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور


کراچی(قدرت روزنامہ) چینی نائب وزیراعظم کی آمد، مثبت معاشی توقعات، غیرملکیوں کی تازہ سرمایہ کاری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی آگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 932 پوائنٹس کی تیزی آگئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس نے تقریبا 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی۔ اگست 2021 کے بعد انڈیکس نے یہ سطح عبور کی ہے۔
ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں اضافے، رکے ہوئے درآمدی کنٹینرز کی بتدریج کلئیرنس اور نئی درآمدی ایل سیز کھلنے سے صنعتی شعبے کا پہیہ بحال ہوگیا۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں میں مثبت امیدوں پر تازہ سرمایہ کاری کے سبب اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان ختم ہوگیا۔
ڈالر کی قدر میں ٹھہراؤ سے انویسٹرز کا حوصلہ بڑھا۔ سعودی و خلیجی ممالک کی سرمایہ کاری پلان سے آئل گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago