نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کیلیے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے بدھ کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔اپوزیشن لیڈر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر غور کے لیے جماعت اسلامی اور جی ڈی اے کے ارکان کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہ حیثیت اپوزیشن لیڈر، نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام تجویز کریں گے۔ کوشش ہوگی کہ تجویز کردہ ناموں میں ماہر معیشت، سیاست دان اورٹیکنو کریٹ شامل ہوں۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیراعظم کے تقرر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان بھی مشاورت کا دور ہوا تھا، جس میں پی پی وفد میں راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور خورشید شاہ شامل تھے جب کہ خواجہ آصف اور ایاز صادق نے ان سے ملاقات کی تھی، جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

24 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

30 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

40 mins ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

47 mins ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago