وزیر اطلاعات نے نگران وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نگران وزیر اعظم کیلئے امیدوار کے انتخاب کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض حصوں اور آج اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹس اور قیاس آرائیوں کے برعکس وزیر اعظم نے ابھی تک نگران وزیر اعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جائے گی، وزیر اعظم موزوں ترین امیدوار کیلئے حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت اور مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے رہنمائی حاصل کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف اس معاملے پر آئین کے مطابق فیصلے کیلئے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago