بگ باس اُمیدوار کو آڑے ہاتھوں لینے پر سلمان خان کو قتل کی دھمکی موصول


ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر گینگسٹر گولڈی برار نے قتل کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کے سرغنہ گولڈی برار کی جانب سے ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
سلمان خان نے بگ باس او ٹی ٹی 2کے اُمیدوار ایلوش یادیو کو بگ باس کے گھر میں موجود ساتھی خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور بدتمیزی کرنے پر ناراضگی اور غصے کا اظہار کیا تھا۔

ایلوش یادیو کی بےعزتی کرنے اور تنقید کا نشانہ بنانے پر گولڈی برار نے ردِعمل دیتے ہوئے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر گولڈی برار کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے اداکار کو ممبئی پولیس نے وائی لیول سیکیورٹی فراہم کی ہوئی ہے جبکہ ان کے ذاتی گارڈز بھی ان کے ساتھ ہر وقت موجود رہتے ہیں۔

Recent Posts

پمز کے ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق خود ساختہ رپورٹس تیار کیں، نعیم پنجوتھہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ…

2 hours ago

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

2 hours ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

2 hours ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

2 hours ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

3 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

3 hours ago