تاجروں کا پٹرول قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف احتجاج کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کا ردعمل سامنے آگیا۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت جاتے ہوئے عوام پر ظلم کے پہاڑ گراتے جارہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کسی صورت قبول نہیں، حکومت فوری طور پر بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا، فی لیٹر تقریباً 20 روپے کا اضافہ
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیں گے، لگتا ہے حلقوں میں پچاس پچاس کروڑ کے فنڈز پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں سے پورے کئے جائیں گے، خدا کے لئے تمام ترقیاتی فنڈز پر پابندی لگا کر عوام کو ریلیف دیا جائے۔
اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ عوام میں اب ادویات خریدنے کی بھی سکت نہیں رہی، ملک میں معاشی سرگرمیاں بلکل ماند پڑ گئی ہیں جس کا حکمرانوں کو احساس نہیں، ایسا نظام لایا جائے جس میں ایمان دار لوگوں پر مشتمل دس وزیروں کی کابینہ ہو۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے کہا کہ حکومت فی الفور بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا ظالمانہ اضافہ واپس لے، واپس نہ لینے کی صورت میں ملک بھر میں احتجاج شروع کریں گے، حکومت مفت بجلی، گیس بند کرنے کی بجائے اپنے مفادات کیلئے دھڑا دھڑ قانون سازی کر رہی ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں بڑھ رہی ہیں اور عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہیں۔

Recent Posts

تھانہ پر حملہ اور اسلحہ لیجانے کا نوٹس ،ڈی سی سمیت تمام ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ،ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلو چستان میر ضیاءاللہ لانگو کا تربت میں امن و امان کی…

4 mins ago

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران 868 ٹریفک حادثات ،23 افراد جاں بحق ،1247 افراد زخمی

سونمیانی وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران روڈ ٹریفک کے مختلف حادثات…

13 mins ago

بلوچستان حکومت نے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ایک متوازی بجٹ بنایا ہے، شعیب نو شیروانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے…

26 mins ago

پشتونخوا نیپ کے زیر اہتمام عثمان خان کاکڑ کی تیسری برسی کے جلسہ عام میں متعدد قراردادیں منظور

مسلم باغ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پشتون قومی سیاسی تحریک کے عظیم…

43 mins ago

پنجگور ،چیدگی بارڈر سے آنے والی گاڑیوں سے بھتہ گیری، روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جانے لگے

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بارڈرز سے آنے والی گاڑی سے بھتہ خوری جاری فی گاڑی تین ہزار…

53 mins ago

خضدار، مہنگائی کا جن بے قابو، سبزیاں اور اشیاء خور دونوش عوام کی پہنچ سے دور

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارعید کی چھٹیوں کا سن کر مہنگائی کاجن بوتل سے باہر آگئی ہے گران…

1 hour ago