بروقت الیکشن کے لیے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اور جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بروقت الیکشن کیلئے بروقت حکومت چھوڑ رہے ہیں اب نگران حکومت بنے گی اور ہماری کوشش ہے عام انتخابات بروقت ہوں . مولانا فضل الرحمان نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی .

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے جبر کا مقابلہ کیا، ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں . قوموں پر آزمائشیں آتی ہیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا، جنہوں نے ورکرز کنونشن کو ٹارگٹ کیا، انہوں نے ذمہ داری بھی قبول کی ہے .

ان کا مزید کہناتھا کہ باجوڑ دھماکہ قومی سانحہ ہے اس پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے، صبر و تحمل اور دلیل کے ساتھ یہ جنگ ہم جیتیں گے . بے گناہ انسانوں کا خون بہانے پر فخر کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے، جے یو آئی نہ اپنا نظریہ چھوڑے گی اور نہ اپنے رویے سے ہٹیں گے .

انہوں نے کہا کہ ہم نے آپے سے باہر نہیں جانا، دہشتگردی کا جواب دہشتگردی سے نہیں دینا، سیاسی قوت اور برداشت کے ساتھ یہ جنگ جیتیں گے .

. .

متعلقہ خبریں