میکسیکو کی لڑکی خیبر پختونخوا کے لڑکے سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)بھارتی لڑکی انجو، گاﺅ فینگ اور نکولا کے بعد اب میکسیکو سے بھی ایک خاتون خیبرپختونخوا کے ایک لڑکے سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی . نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ1 ماہ کے دوران یہ چوتھی غیرملکی خاتون ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے خیبرپختونخوا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آئی .


اس 49سالہ خاتون کا نام روسی ہے ، جو میکسیکو کی رہائشی ہے . اس کی فیس بک کے ذریعے بونیر کے 18سالہ اعزاز علی کے ساتھ دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور وہ 17جون کو پاکستان پہنچ گئی . ڈی پی او بونیر شاہ حسن نے بتایا ہے کہ میکسیکو سے آنے والی روسی نامی خاتون مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں آئی اور یہاں مذہب تبدیل کرکے بونیر کے نوجوان کے ساتھ شادی کر لی .
ڈی پی او کے مطابق روسی مسیحی تھی . اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے اپنا نام عائشہ رکھا ہے . عائشہ اور اعزاز کی شادی پشتون روایات کے مطابق دھوم دھام سے ہوئی . شادی کے بعد عائشہ واپس میکسیکو روانہ ہو گئی . دولہا اعزاز علی کا میٹرک کا رزلٹ ابھی آنے والا ہے . رزلٹ آنے کے بعد وہ بھی میکسیکو اپنے دلہن کے پاس جانے کی منصوبہ بندی رکھتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں