کیا آپ بتاسکتے ہیں ملالہ یوسفزئی کی اصل عمر کیا ہے؟

(قدرت روزنامہ)کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی عمر سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو تذبذب میں ڈال دیا . سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی آج اپنی 24ویں سالگرہ منارہی ہیں اور اس حوالے سے انھوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر بھی شیئر کیں .

ملالہ کی سالگرہ پر والد کا پیغام ان شیئر کردہ تصاویر میں سے ایک میں ملالہ اہلِ خانہ کے ہمراہ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ کا جشن منارہی ہیں تو دوسری تصویر میں ان کے پیچھے ہندسوں والے غبارے 2 اور 4 کے ہندسوں کے ساتھ آویزاں ہیں . تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ نے لکھا کہ "242، 24 یا پھر 24، عمر تو بس ایک عدد ہے . . .

متعلقہ خبریں