کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا

ملتان(قدرت روزنامہ) حضرت بہاؤالدین زکریا کے 782واں عرس مبارک کے موقع پر کل ضلع میں چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم کی جانب سے کل ضلع میں مقامی چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

جاری کر دہ نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی وبا کورونا کی وجہ سے عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اختتامی دعا کروائیں گے۔

واضح رہےکہ حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہے، تقریبات کا آغاز

درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا تھا۔

یاد رہے حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا۔ آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے ۔ آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔

حضرت خواجہ بہاؤالدین زکرياملتانی رحمتہ اللہ علیہہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں۔ حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago