سائنسدانوں نے بہت زیادہ سونے کے عادی افراد کے لیے بری خبر سنا دی

لندن(قدرت روزنامہ)سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں بہت زیادہ سونے کے عادی افراد کے لیے بری خبر سنا دی ہے۔میل آن لائن کے مطابق تحقیقاتی نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو لوگ زیادہ سوتے ہیں، انہیں ہارٹ اٹیک اور سٹروکس آنے اور موٹاپا لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
کنگز کالج لندن کے ماہرین نے بتایا ہے کہ بستر میں اضافی 90منٹ گزارنا انسان کے انٹرنل باڈی کلاک کو متاثر کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں مدافعتی نظام سے نظام انہضام تک کئی طرح کے افعال بگڑ سکتے ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کی رکن کیٹ برمنگھم کا کہنا تھا کہ ” ہمارے نیند کے معمول میں معمولی سی تبدیلی بھی ہمارے جسم کے طبیعاتی آہنگ پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ نیند ہماری صحت کے حوالے سے کلیدی کردار رکھتی ہے۔ اس میں کمی بیشی کے ہمارے نظام انہضام پر اثرانداز ہونے والے بیکٹیریا کے توازن پر بھی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ “
انہوں نے بتایا کہ ”صحت مند رہنے کے لیے ایک نارمل شخص کو کم از کم 7گھنٹے کی نیند لینی چاہیے اور نیند میں اچانک تبدیلی سے حتی الامکان گریز کرناچاہیے کیونکہ اس سے دیگر لگ بھگ تمام جسمانی افعال میں بگاڑ آنے کا اندیشہ بڑھ جاتا ہے۔“

Recent Posts

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

1 min ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

3 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

4 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

15 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

22 mins ago

190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت 18نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…

23 mins ago