عمان(قدرت روزنامہ) اردن کے بادشاہ عبداللہ کے بھتیجے طلال الصالح بھی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے . میل آن لائن کے مطابق رواں سال اردن کے شاہی خاندان میں یہ تیسری شادی ہے .
طلال الصالح کی شادی دینا سیشان کے ساتھ ہوئی ہے . گزشتہ سال نومبر میں ایک عالیشان تقریب میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی .
شہزادی عالیہ بنت الحسین کی طرف سے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر طلال الصالح کی شادی کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں . شادی کی تقریب میں دولہا دلہن کے خاندان کے افراد اور دوست احباب شریک ہوئے . سوشل میڈیا پر بھی ان کی شادی ٹرینڈ کر رہی ہے اور لوگ نئے شاہی جوڑے کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دے رہے ہیں .