کراچی(قدرت روزنامہ)مادرِملت فاطمہ جناح کی زندگی پر فلمائی گئی ویب سیریز یومِ آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ویب سیریز ’مادرِ ملت‘ میں فاطمہ جناح کے بچپن سے لے کر جوانی بڑھاپے اور سیاسی جدوجہد کے سفر کی کہانی دکھائی جائے گی۔
اور ڈیجیٹل پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ دانیال کے افضال کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 14 اگست کو ریلیز کیا جائے گا جو 15 قسطوں پر مشتمل ہوگا۔
پہلے سیزن میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی دکھائی جائے گی جس میں اداکارہ سندس فرحان فاطمہ جناح کا کردار ادا کریں گی جبکہ دوسرے سیزن میں مشہور اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار نبھائیں گی۔
مادرِ ملت 3 سیزنز پر مشتمل ویب سیریز ہے جس میں قیامِ پاکستان سے قبل برِصغیر میں رونما ہونے والے واقعات، آزادی کی جدوجہد اور قیامِ پاکستان کے بعد کے مناظر عکسبند کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…