پرویز الہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر چودھری پرویزالہٰی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو پیر تک فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، قیصرہ کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل دئیے، درخواست میں چودھری پرویز الہٰی کی ایڈیالہ جیل منتقلی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی تمام کیسز میں عدالت سے ضمانت منظور ہوچکی ہے، انہیں رہا کرنے کی بجائے نظر بندی کا حکمنامہ جاری کیا گیا۔
وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم غلام سرور کو نظربندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پیر کو قیصرہ الہٰی کی درخواست پر فیصلہ کرے اور 8 اگست کو عملدرآمد رپورٹ پیش کریں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

1 hour ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

2 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

2 hours ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

2 hours ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

3 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago