ڈی آئی خان میں پولیس کا علی امین کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

ڈی آئی خان (قدرت روزنامہ) پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر چھاپہ مارا . پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر رات دو بجے چھاپہ مارا گیا لیکن وہ گھرپر نہیں ملے ، چھاپے میں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان، غلیلیں اور ڈنڈے بھی برآمد ہوئے ہیں .

علی امین گنڈا پور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر پولیس کو یہ سامان ضروری چاہیے تھا تو میرے علم میں لاتے میں خود ان تک پہنچاتا . پولیس کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگران وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر الزامات لگائے تھے، سوشل میڈیا پر وائرل خط میں عوام کو نگران وزیراعلیٰ کےخلاف اکسایا گیا اور کارروائی اسی خط پر کی گئی . علی امین گنڈا پور کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہےکہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے ، اس سامان کی رسیدیں موجود ہیں . . .

متعلقہ خبریں