کم معاوضہ اور انشورنس نہ ہونے کیوجہ سے پولیو ورکرز میں بے چینی
لیڈی ورکرز کے حراسمنٹ کے واقعات کے بعد اکثر خواتین نے کام کرنا چھوڑ دیا ، انتظامیہ کا معاملہ دبانے کیلیے پریشر
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پولیو ورکرز کو معاوضے کی عدم ادائیگی و انشورنس کا نہ ہونا ورکرز میں خوف کا باعث بننے لگا ورکرز میں خوف سے پولیو مہم متاثر ہونے لگی ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی تین پولیو ورکرز آج بھی معاوضے سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے پولیو ورکرز اپنی جان خطرے میں ڈال کر بغیر انشورنس کے صرف 24 ہزار 700 روپے کیلئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں لیکن دوسری جانب ان شہدا کیلئے اعلان کردہ معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق مذکورہ 3 ورکرز میں ایک کو 20 گولیاں ماری گئی تھیں معاوضے کی عدم ادائیگی اور کم تنخواہوں کی وجہ سے پولیو ورکرز میں خوف بڑھنے لگا جس کی وجہ سے شہر میں جاری پولیو مہم کے دوران بڑی تعداد میں بچے پولیو کے قطرے پلانے سے محروم ہونے کا خطرہ ہیں عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…
بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…
کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…