چمن میں پولیو ڈیوٹی سے غیر حاضر 15 لیویز اہلکار نوکری سے فارغ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ضلع چمن ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور مسلسل غیر حاضری پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن 15 لیویز اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا۔ ذرائع کے مطابق یہ لیویز اہلکار مسلسل ڈیوٹیوں سے غیر حاضر رہنے کے بعد جب پولیو کی ڈیوٹی کیلیے انھیں حاضر ہونے کا حکم دیاگیا اس کے باوجود وہ حاضر نہیں ہوئیں جس پر ضلعی انتظامیہ نے انھیں برخاست کردیا دوسری جانب سپریم کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر تمام لیویز اور پولیس اہلکار جوکہ پرائیویٹ گن مین تھے انکو بھی واپس بلالیا گیا ہے اور انھیں جائے تعیناتی پر حاضر ہونے کا حکم دیاگیا ہے جو اہلکار حاضر نہیں ہونگے
انھیں غیر حاضر تصور کرکے انھیں بھی نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اس کے ساتھ ضلع بھر میں وفاقی اور صوبائی لیویز اہلکاروں جنھوں نے یوضی اہلکار کا سلسلہ بھی بند کردیاگیا ہے اور اوریجنل اہلکاروں کو ڈیوٹی پر واپس آنے کی تاکید کی گئے ہے زرائع کے مطابق یہ اقدام موجودہ حالات کے باعث اٹھایا گیا ہے تاکہ علاقے کی سیکورٹی بہتر بنایا جاسکے۔

Recent Posts

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے لیاقت باغ مری روڈ احتجاج کال…

3 mins ago

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

5 mins ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

7 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

9 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

10 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

14 mins ago