بلوچستان میں لیویز اور پولیس اور بہترین کارکردگی اور قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ

*کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں لیویز اور پولیس اور بہترین کارکردگی اور قربانیوں سے امن قائم ہوا ہے بلوچستان میں ”A” اور ”B ایریا ” کا تصور ختم کرچکے ہیں صوبے میں قیام امن کیلئے لیویز پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنیوالے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کی ڈائریکٹوریٹ آف بلوچستان لیویز فورس کے دورہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی بلوچستان پولیس جواد ڈوگر، نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈائریکٹر ٹریننگ نعمان صدیقی، کورس کمانڈر رانا عبدالعزیز، ڈائریکٹر آپریشن بلوچستان لیویز فورس میروائس خان کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس لیویز فورس شاہنواز خان مندوخیل اور دیگر شریک تھے۔
اجلاس کے شرکاء کو میروائس کاکڑ نے بلوچستان لیویز فورس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ وسیع رقبے پر مشتمل صوبے کی سیکورٹی لیویز کے ذمہ ہے عوام کا لیویز فورس پر اعتماد مزید پختہ ہورہا ہے قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر سمیت اسٹریٹ کرمنلز کو قابو کرنے کی صلاحیت لیویز فورس بہتر جانتی ہے انہوں نے کہا کہ آرمی، ایف سی، لیویز اور پولیس کی کارکردگی پر فخر کرتے ہیں لیویز ایک قبائلی اور علاقائی فورس ہے لیویز کے جوانوں نے نہ صرف اندرون بلوچستان بلکہ سرحدات پر بھی امن وامان کے قیام کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پورے بلوچستان امن وسکون کی فضاء قائم اور معمولات زندگی بحال ہے لیویز فورس اس وقت اعلیٰ معیار کی صلاحیتوں سے لبریز ہے اور صوبے میں قیام امن کیلئے کردار ادا کررہی ہے سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنا لیویز پولیس اور ایف سی بہتر انداز میں سمجھتی بھی ہے اور سرانجام بھی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ برٹش دور حکومت سے تاحال جو قربانیاں لیویز فورس نے دی ہیں انکی مثال نہیں ملتی انہی قربانیوں کی بدولت صوبے کے عوام امن کی فضاء میں زندگی بسر کررہے ہیں جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جن جن علاقوں میں لیویز فورس قائم ہے وہاں امن کی صورتحال مثالی ہے لیویز فورس کی کامیابی کا راز کمیونٹی کے ساتھ انٹر لنک ہونا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت میں لیویز فورس ہمیشہ سے عوام کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔
اجلاس کے دوران ایڈیشنل ائی جی پولیس بلوچستان نے صوبے میں قیام امن پر لیویز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کی آئے روز صوبے میں جرائم کیخلاف بہترین کارروائیاں قابل تعریف ہیں، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نصیب اللہ خان کاکڑ نے ایڈیشنل ائی جی بلوچستان کا لیویز کے بارے مثبت تاثرات پر انکا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کے اختتام پر پولیس آفیسران اور نیشنل پولیس اکیڈمی کے تربیت یافتہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس میں ثقافتی چھڑی پیش کیں

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

1 hour ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

1 hour ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

2 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

2 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

2 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

2 hours ago