آرمی چیف کا زندگی ٹرسٹ کا دورہ ،طالبات کیساتھ شطرنج کھیلی

(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ کراچی کے دوران زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول کا بھی دورہ کیا،اس موقع پر ملیحہ سے بھی ملاقات کی جوکہ اب اسی اسکول میں طالبات کو شطرنج سکھاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2018 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےغیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات سے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔اور اس دوران ایک لڑکی کے ساتھ شطرنج بھی کھیلی تھی۔ خیال رہے کہ آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھیلنے والی طالبہ اب خود اپنے اسکول میں شطرنج کی ٹیچر کی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ کراچی کے دوران زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے اسکول کا بھی دورہ کیا۔ملیحہ اب اپنے اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح میں ہی ٹیچنگ کررہی ہیں اور طالبات کو شطرنج سکھاتی ہیں ، اس کے ساتھ ہی اپنی تعلیم بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔ ملیحہ نے کہا کہ شطرنج بنیادی طور پر ایک جنگی کھیل ہے، آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، آرمی چیف کے ساتھ شطرنج کھیل کر میری دلچسپی میں اور اضافہ ہوا اور آرمی چیف نے بھی میرا حوصلہ بڑھایا۔ ملیحہ کا کہنا تھا کہ شطرنج ذہن کا کھیل ہے جو کہ ذہنی صحت کے لیے اہم ہے، اس سے تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے، ایسے میں جب نجی اسکول بھی اس کھیل پر توجہ نہیں دیتے، ایک سرکاری سکول میں اس کی کلاسیں ہونا منفرد بات ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بننے کا وعدہ کرنے تک پاکستان طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے،بلنکن

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

7 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

18 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

30 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

36 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

39 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago