سعودی عرب (قدرت روزنامہ)مسجدالحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ پر اسلامی طرز تعمیر سے بھرپور 2 ہلال کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جنرل صدر الشیخ عبدالرحمٰن السدیس نے 2 ہلالوں کی تنصیب کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی برائے پروجیکٹس اور انجینئرنگ اسٹڈیز کی نمائندگی کرنے والی صدارت نے شراکت داروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور وزارت خزانہ میں موجود مکہ مکرمہ پراجیکٹس کے لیے تعمیراتی انتظام کے دفتر کی جانب سے اس منصوبے کی نگرانی کے باعث یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔
ایجنسی کے انڈر سیکرٹری انجینئر محمد بن سلیمان الوکدانی نے بتایا کہ شاہ عبدالعزیز گیٹ کے میناروں کی دو ہلالیں مکمل ہوچکی ہیں جن کا شمار اسلامی طرز تعمیر کے سب سے نمایاں منصوبوں میں ہوتا ہے۔
انہوں نے اس کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں میناروں کے اوپر نصب کیا گیا ہے اور دونوں میناروں کی لمبائی 130 میٹر سے زیادہ اور اونچائی تقریباً 9 میٹر تک پہنچ سکتی ہے اور ہر ہلال کیلئے اس کی بنیاد 2 میٹر چوڑی رکھی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کاربن فائبر سے بنا ہے جسے انتہائی پائیدار اور مضبوط سمجھا جاتا ہے، اس پر سنہری شیشے کا کام کیا گیا ہے اور اس کا اندرونی حصہ لوہے سے بنا ہے۔محمد بن سلیمان الوکدانی کا مزید کہنا تھا کہ میناروں کی تنصیب عظیم الشان مسجد اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کی خصوصی ہدایت کے مطابق عمل میں آئی ہے تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
یاد رہے کہ مسجدالحرام کے شاہ عبدالعزیز گیٹ کا افتتاح گزشتہ برس اپریل میں ادارہ امورحرمین کے سربراہ ڈاکٹر عبدالعرحمٰن السدیس نے کیا تھا جس کا مقصد عمرہ زائرین اور مسجد الحرام آنے والوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنا تھا کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران مسجد الحرام آنے والے زائرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel