منی لانڈرنگ اور تخریب کاری کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ سے منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عجلت میں قانون سازی کا عمل جاری رکھتے ہوئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے نئی اتھارٹی کے قیام کا ایک بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور کرالیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت جاری اجلاس میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے نیشنل اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کائونٹر فنانسنگ آف ٹیررازم اتھارٹی بل 2023 ایوان بالا میں پیش کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس بل کو منظور کیا جائے، حنا ربانی کی جانب سے پیش کیا گیا بل کو قومی اسمبلی نے منظور کیا ہے،
اس بل میں تاخیر نہ کی جائے۔سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ بارہ بارہ بل آ رہے ہیں لیکن اتنے بل ایک دن میں کیسے پڑھے جا سکتے ہیں، ہمیں ربڑ سٹیمپ نہ بنایا جائے، آج ہمارے ایوان پر ایڈیٹوریل لکھے جا رہے ہیں، ایوان منظور کئے گئے سے 54 بل کی کیا ضرورت ہے۔کئی سینیٹ اراکین نے بل کی منظوری کی مخالفت کی۔رضا ربانی نے کہا کہ بل منظور کرنے کی بجائے کمیٹی کو بھیجا جائے
تاہم چیئرمین سینیٹ نے بل پر ووٹنگ کرائی اور بل کو اراکین کی اکثریت کی حمایت کے ساتھ منظور کرلیا گیا، بل کے حق میں 28 اور مخالفت میں 9 ووٹ آئے جب کہ رضا ربانی، کامران مرتضی، طاہر بزنجو اور عمر فاروق نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا،بل فوری منظور کئے جانے کی پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی طرف سے مخالفت کی گئی ۔کائونٹر فنانسنگ اتھارٹی قیام کے بل کی منظوری پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی اور شدید احتجاج کیا گیا۔

Recent Posts

خیبر پختون خوا باہر سے لائی گئی گندم نہیں خریدے گا: ظاہر شاہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبر پختون…

11 mins ago

کوئٹہ: سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں سبزیوں اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔شہر…

21 mins ago

کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے یوسف گوٹھ بس ٹرمنل کے قریب مشترکہ کارروائی…

39 mins ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کل شروع…

1 hour ago

پنجاب میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری، درجہ حرارت 45ڈگری جانے کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری…

1 hour ago