اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آج مختلف معاملات پر گفتگو کی گئی اور مختلف محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابینہ کو سپیکٹرم کی فروخت سے متعلق آگاہی دی گئی۔ پاکستان میں جلد ہی فائیو جی انٹرنیٹ سروس ٹیکنالوجی کا آغاز کردیا جائے گا۔ سپیکٹرم کی نیلامی میں ایک ٹیلی کام کمپنی نے حصہ لیا ہے۔ کابینہ نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ ٹیلی کام کے سیکٹر میں بہتری لائی جائے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے متعلق پیش رفت کی گئی ہے۔ کریمنل نظام میں اصلاحات کے نئے نظام کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت قانون نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کی وجہ سے کریمنل جسٹس سسٹم کا نظام تبدیل ہو جائے گا۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے کابینہ کو کریمنل لا ریفارم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون میں یہ معاملہ ڈسکس ہوگا جسے بعد میں نافذ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کریمنل لا اصلاحات بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ ملک میں انصاف کے نظام کو بہتر کرنا وزیراعظم کا وژن ہے۔
وزیر اطلاعات فواد چودھری وفاقی کابینہ اجلاس میں کئے گئے اہم فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی ہے جبکہ کابینہ نے اراکین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس کی سمری مسترد کر دیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…