کراچی پولیس بلوچستان کے نوجوانوں کو جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچا کر مجرم بنا رہی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی پولیس بلوچستان کے نوعمر نوجوانوں کو بارہا جعلی پولیس مقابلہ کا ڈرامہ رچاکر گولیوں کا نشانہ بنارہا ہے 27 جولائی کو مستونگ سے تعلق رکھنے والے سکول کے دو طالبعلم نورمحمد اور محمد فہیم جو آپس میں بھائی ہیں رات موٹر سائیکل پر روٹی کھانے نکلے الفلاح پولیس کے درندہ صفت اہلکاروں نے معصوم نوعمر طالبعلموں کو ویرانہ میں لے جاکر حراساں کرنے کے بعد جعلی پولیس مقابلہ کا ڈھونگ رچاکر دونوں معصوم طالبعلموں کو گولیوں سے چھلنی کرے پھینک دیا سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جعلی مقابلوں کا راز فاش ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آردرج کرلیا گیا مگر تاحال زخمی طالبعلم کو پولیس ہسپتال میں ہراساں کررہی ہے رات کے اوقات میں کراچی پولیس اہلکاروں کا نشے میں دھت ہوکر معصوم نوجوانوں کو حراساں کرنا روز کا معمول بن گیا ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے معصوم اور بے گناہ طالبعلموں کو انصاف کی فراہمی کے لیئے وزیر اعلی اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ الفلاح پولیس اسٹیشن کراچی کے ایس ایچ او سمیت ایف آئی آر میں نامزد پولیس اہلکاروں کو فی الفور گرفتاا کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔نیشنل پارٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ معصوم اور بے گناہ طالبعلوں کی قانونی معاونت کرے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

2 hours ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

2 hours ago

ریچا چڈھا کا ‘ہیرامنڈی’ کیلئے 99 ری ٹیک دینے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے سنجے…

2 hours ago

آئرلینڈ سے شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، چئیرمین پی سی بی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پاک افغان بارڈ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات…

3 hours ago

جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جماعت…

3 hours ago