کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ بلوچستان نے چاغی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو نے والے غیر ملکی سیاح کی لاش بیرون ملک منتقلی اور پرتگالی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کےلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔ جمعہ کو محکمہ داخلہ بلوچستان نے چاغی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو نے والے غیر ملکی سیاح کی لاش کی بیرون ملک منتقلی اور پرتگالی سفارتخانے سے رابطہ کرنے کےلئے وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے جس کے بعد محکمہ خارجہ نے اسلام آباد میں پرتگال کے سفارتخانے سے رابطہ کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چاغی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو نے والے 28 سالہ پرتگالی سیاح نیونوجاں بحق ہو گیا جن کی لاش کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہے سیاح 50 ممالک کے سفر پر تھا ایران سے کوئٹہ آتے ہوئے چاغی میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکرٹری صحت بلوچستان کو خط رکھتے ہوئے ورثاءیا سفارتخانے کو حوالگی تک لاش کو خراب ہونے سے بچانے کےلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…