پولیس کے افسران اور جوانوں نے امن کے قیام کیلئے عظیم قربانیاں دیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے امن کے قیام کے لئے عظیم قربانیاں دے کرشہادت کا رتبہ پا یا ہیں شہداکبھی بھی مر تے نہیں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں پولیس، فوج، ایف سی، لیویز اور سیکورٹی فورسز نے امن کے قیام کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں آج ملک بھر میں پولیس کی جانب سے امن کے قیام کے لئے دی جانی والی لازوال قربانیوں کی بدولت بلوچستان میں بھی پولیس یوم شہدابھر پور طریقے سے منایاگیا . جس کا مقصد انکی قربانیوں اور شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے .

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کو سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں پولیس یوم شہداکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر سابق سینیٹر روشن خورشید بروچہ ،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو، ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سر دار بابر موسی خیل ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر ،ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جواد احمد ڈوگر ، آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع کاسی، ایڈیشنل آئی و کمانڈنٹ بی سی چوہدری سلمان ، کمشنر کوئٹہ ڈویژ ن سہیل الرحمن بلوچ، سینئر پولیس افسران ، شہداکے اہل خانہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی . انہوں نے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر بلوچستان پولیس کے سینکڑوں شہداکی بے مثال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا . ملک دشمن عناصر کے خلاف بلوچستان پولیس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . تخریب کاری اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس نے بے شمار قربانیاں دی . اپنے خصوصی پیغام میںگورنر بلوچستان نے کہاکہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بلوچستان پولیس کے جوان قوم کے ہیرو ز ہیں جنہیں محکمہ پولیس کبھی فراموش نہیں کرے گی . یوم شہداپویس کے موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے کہاکہ میں ان شہیدوں کی ماﺅ ں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کیے، میں ان شہدا کی فیملیز، والدین اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا . اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی جواد احمد ڈوگر نے کہاکہ بلوچستان پولیس کے تقریبا 1000 سے زائد بہادر سپوتوں نے امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور شہداکی قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا ہے . ایڈیشنل آئی جی بلوچستان نے کہا کہ بحیثیت سربراہ بلوچستان پولیس شہداکے خاندانوں کی بہترین ویلفیئرہماری اولین ترجیح ہے میں پور ے ادارے کی جانب سے حکومت بلوچستان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے شہداپیکج کو بڑھا کر اہل شہداکیلئے آسانیاں پیدا کیں . انہوںنے کہاکہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،شہدا پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل راہ ہیں . آج کے دن تمام پولیس افسران واہلکار اس عہد کی تائید کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر ہمیں اگرمزید جانوں کے نذرانے پیش بھی کرنا پڑے تو اس سے دریغ نہیں کیا جائے گااور ہم ہر لمحہ سربکف میدان عمل میں تیار کھڑے ہیں اور شہادت کا جام نوش کرنے والے بلوچستان پولیس کے بہادر شہداکو ایک بار پھرخراج عقیدت پیش کرتا ہوں .

. .

متعلقہ خبریں