میں اپنے خیالات کا اظہار اسی طرح کرتی رہوں گی، سوشل میڈیا سرکس ہے، نادیہ افگن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور بےباک سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے سوشل میڈیا کو سرکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خیالات کا اظہار اسی طرح کھل کر کرتی رہیں گی . حال ہی میں نجی چینل کے مزاحیہ سیاسی ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے نادیہ افگن نے اپنے خیالات کے اظہار پر سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی .


میزبان نے یمنیٰ زیدی کو اوور ریٹڈ قرار دیئے جانے والے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا اور شہ سرخیوں میں رہنے کے حوالے سے سوال کیا . میزبان نے اداکارہ سے ان کی بے باکی کے حوالے سے سوال کیا اور کہا کہ کیا آپ اس قسم کے بیانات شہہ سرخیوں میں رہنے کے لئے دیتی ہیں؟
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں خبروں میں رہنا نہیں چاہتی لیکن لوگ مجھے زبردستی خبروں میں لے آتے ہیں، میں تو ہمیشہ وہی کہتی ہوں جو مجھے ٹھیک لگتا ہے اور اگر مجھ سے سوال کیا جائے گا تو میں ایسے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہوں گی اگر کوئی وضاحت طلب کرئے گا تو وضاحت بھی دوں گی .
انہوں نے سوشل میڈیا کو سرکس قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پیجز اپنے پلیٹ فارمز کو چلانے کے لئے کبھی بھی سیاق و سباق کے ساتھ بات نہیں کرتے وہ اس سے ہٹ کر بیانات کو پیش کرتے ہیں لیکن میں اس کی پرواہ اس لئے نہیں کرتی کیونکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیزیں دو دن بعد سب بھول جاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں