“شاہ رخ خان کی فلم “جب تک ہے جان” کترینہ کیف سے پہلے مجھے آفر ہوئی تھی”، میرا جی


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا جی کا اپنے حالیہ انٹرو یو میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم “جب تک ہے جان” کترینہ کیف سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی، تاہم وہ فلم نہ کر سکیں۔”
حال ہی میں میرا ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت پاکستان کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ” پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے وہ کیا کریں گی؟” سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ “ملک کے حالات بہتر کرنا بہت آسان ہے، مگر ملک چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ” اگر یہی حل ہوتا ہے تو وہ پہلے ہی ملک چھوڑ دیتیں کیونکہ ان کے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ ملک چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ناکام سمجھتی ہیں۔”
بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے انکشاف کیا کہ “شاہ رُخ خان کی فلم “جب تک ہے جان” کترینہ سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی تاہم انہیں لندن کا ویزا نہیں ملا اس لئے وہ فلم نہ کر سکیں۔”میرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ” انہیں مقبول بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کیلئے بھی آفرز آچکی ہیں تاہم انہوں نے منع کر دیا کیونکہ وہ خوفزدہ تھیں۔”
انگریزی بولنے پر مزاق بنائے جانے کے حوالے سے میرا نے کہا کہ اچھی انگریزی نہ بولنے کی وجہ سے کی جانے والی ٹرولنگ پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ ایسے تبصرے کرنے والے لوگوں کو ناسمجھ سمجھتی ہیں۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

57 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago