برطانوی نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر مہک بخاری اور والدہ پر دو نوجوانوں کا قتل ثابت ہو گیا


برطانیہ (قدرت روزنامہ) برطانوی نژاد پاکستانی ٹک ٹاکر مہک بخاری اور ان کی والدہ انسرین بخاری پر دو نوجوانوں کے قتل کا مقدمہ ثابت ہو گیا، برطانوی عدالت نے دونوں ماں بیٹی کو دو افراد کے قتل کیس میں ملوث قرار دیا۔24 سالہ مہک بخاری اور 48 سالہ انسرین بخاری کے خلاف فیصلہ تین ماہ کے ٹرائل کے بعد سنایا گیا۔ گذشتہ سال فروری میں ثاقب حسین اور ہاشم اعجاز الدین نامی دو نواجوںوں کو قتل کرنے کے بعد حادثے کا رنگ دیا گیا تھا۔
برطانوی عدالت میں کیس کی سماعت تین ماہ سے جاری تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ثاقب حسین مہک بخاری کو انسرین بخاری کے ساتھ جنسی تعلقات منظرِعام پر لانے کی دھمکیاں دے رہا تھا جس کے بعد مہک بخاری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ثاقب حسین اور ہاشم اعجاز الدین کق قتل کرکے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

ثاقب حسین نے انسرین بخاری کو ملاقاتوں پر خرچ ہونے والے 3 ہزار پاؤنڈ تک کی رقم کا بھی مطالبہ کیا جس کے لیے لیسڑ میں ملاقات کا اہتمام کیا گیا تھا۔مہک بخاری اور ان کی والدہ ملاقات میں ثاقب حسین سے موبائل فون ضبط کرنے کی منصوبہ بند کر رہی تھیں جس میں واضح مواد موجود تھا۔ ثاقب حسین نے قتل سے چند لمحے قبل 999 کو کال کرکے مدد کی اپیل کی تھی ، پولیس نے کال کی مدد سے کیس کو حل کیا۔رپورٹس کے مطابق ہاشم اعجاز الدین ثاقب حسین کو ایک اور دوست ملاقات کے لیے لیسٹر لے جا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی حادثے کا شکارہو گئی تھی۔عدالت نے واقعے میں مہک بخاری، ان کی 48 سالہ والدین انسرین بخاری سمیت دیگر دو افراد کو نواجوانوں کی موت کا ملزم قرار دے کر سزا سنائی۔

Recent Posts

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

1 min ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

5 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

11 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

18 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

23 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

31 mins ago