عالمی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ راجھستان میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 42 افراد ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جان کی بازی ہارے ہیں . خبر رساں ایجنسی کے مطابق جے پور میں تاریخی قلعے امر فورٹ کے دو واچ ٹاورز پر بجلی گری جو شہر میں طوفان کا نظارہ کرنے والے شہریوں سے بھرے ہوئے تھے . علاقے کے سینئر پولیس افسر سورب تیواری نے اس حوالے سے عالمی خبر رساں ایجسنی کو بتایا کہ لوگ قلعے کے اندر تھے اور پہلے ہی سے بارش ہو رہی تھی . انہوں نے کہا کہ جب بارش بہت تیزہوئی تو لوگ واچ ٹاورز پر چلے گئے جہاں بجلی گری . خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قلعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17 زخمی ہیں . پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے . پولیس افسر سورب تیواری کا کہنا ہے کہ جب بجلی گری تو دونوں ٹاورز پر 30 لوگ تھے . انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ لوگ بجلی کا جھٹکہ لگنے سے بے ہوش ہوئے تو کچھ افراتفری کے باعث ٹاور سے باہر بھاگے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے . . .
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں . اعداد و شمار کے مطابق 11 ہلاکتیں جے پورکے تاریخی قلعے میں ہوئی ہیں .
متعلقہ خبریں