بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 11 ہلاکتیں جے پورکے تاریخی قلعے میں ہوئی ہیں۔عالمی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ راجھستان میں آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 42 افراد ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاع میں جان کی بازی ہارے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جے پور میں تاریخی قلعے امر فورٹ کے دو واچ ٹاورز پر بجلی گری جو شہر میں طوفان کا نظارہ کرنے
والے شہریوں سے بھرے ہوئے تھے۔علاقے کے سینئر پولیس افسر سورب تیواری نے اس حوالے سے عالمی خبر رساں ایجسنی کو بتایا کہ لوگ قلعے کے اندر تھے اور پہلے ہی سے بارش ہو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب بارش بہت تیزہوئی تو لوگ واچ ٹاورز پر چلے گئے جہاں بجلی گری۔خبر رساں ایجنسی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ قلعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 17 زخمی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس افسر سورب تیواری کا کہنا ہے کہ جب بجلی گری تو دونوں ٹاورز پر 30 لوگ تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ لوگ بجلی کا جھٹکہ لگنے سے بے ہوش ہوئے تو کچھ افراتفری کے باعث ٹاور سے باہر بھاگے جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

2 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

6 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

15 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

25 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

49 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

56 mins ago