کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری پر احتجاج کے الزام میں سابق میئر اور پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ کو 2بیٹوں سمیت گرفتارکرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو 3سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی اس کے علاوہ 5سال کیلئے کسی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا تھا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید 6ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر سابق میئر کوئٹہ اور پی ٹی آئی رہنما رحیم کاکڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا تھا ، کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رحیم کاکڑ کو 2بیٹوں سمیت حراست میں لے لیا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…