اتحادیوں کیساتھ ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کردیا ہے نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت جس کا اب سیاست میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے صوبے خصوصاََ پشتون بیلٹ میں اربوں روپے کے میگاپروجیکٹ کی منظوری سے حواس باختہ اور بوکھلاہٹ شکار ہے جب بھی ہم نے اس نام نہاد پشتون قوم پرست جماعت اور انکی لیڈر شپ کی اصلیت اسمبلی فلور یا عوامی اجتماعات میں عوام کے سامنے بیان کیا ہے کہ تو یہ سیخ پا ہوجاتے ہے کیونکہ پشتون قوم کے سامنے انکا اصلی چہرہ بے نقاب ہوجاتا ہے پشتون قوم پرست جماعت نے گزشتہ کئی دیہائیوں سے قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا تھا لیکن اب پشتون قوم باشعور ہے اور انکے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیگی ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں جن کی بدولت غربت وپسماندگی میں کمی آنے کے ساتھ صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگیاہے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کی عوام استفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کی اصلاحات کی بدولت عوامی مسائل حل ہورہے ہیں اور صوبے کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے موجودہ حکومت نے صوبے میں بیروزگاری کم کرنے اور روزگار کے مواقع پیداکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پشتون قوم پرست جماعت کو صوبے کی ترقی اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہضم نہیں ہوعرہی ہیں اس لئے تو وہ ہمیشہ چیخ رہے ہیں . .

.

متعلقہ خبریں