کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے چانن ڈولپمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد خان کی سربراہی میں نوجوانوں کے وفدنے ملاقات کی وفد میں محمد شہزاد خان، حرا ناز، جان محمد، بالاچ خان، انم مینگل، سمیرا معصوم، سنیل کمار، علی احمد لانگو اور خالدمیر شامل تھے۔وفد نے نوجوانوں کی بلوچستان میں امن، سیاست اور ترقی کے عملکے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے وفد کی نوجوانوں کے حوالے سے سنجیدگی اور حکمت عملی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کی تخلیقی و تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے مختلف قسم کے پروجیکٹس شروع کر رکھے۔تاکہ بلوچستان کے نوجوان ملک و صوبے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کے مستقبل ہیں اور وہ اپنا فوکس تعلیم و مثبت سرگرمیوں میں رکھیں۔کیونکہ اس وقت ملک دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں کا جال بچھا رہے ہیں۔نوجوانوں کو اپنے ارد گرد ایسے منفی عناصر سے محتاط رہنا چاہیے اور ان کے بارے میں متعلقہ اداروں کو آگاہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔لیکن افسوس اس سے پہلے نوجوانوں کے ٹیلنٹ سے استعفادہ کرنے کے بجائے ان کو ریاست کے خلاف ورغلانے کے لئے استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کابینہ میں نوجوان بھی شامل ہیں جو نوجوانوں کی مشکلات و مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔اس لیے صوبائی حکومت آپ سمیت تمام نوجوانوں کو یقین دلاتی ہے کہ صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہے۔اور مسائل ومشکلات کا ازالہ کرنا ہماری حکومت کا اولین ایجنڈا ہے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…