سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے نئی ہدایات جاری کردی گئیں، اب زائرین کو مسجد الحرام میں آنے سے قبل عمرہ پرمٹ کی ضرورت ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ہدایات کے مطابق سعودی قوانین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے عمرہ زائرین کو مسجد الحرام آمد سے پہلے عمرہ پرمٹ لازمی حاصل کرنا پڑے گا۔ وہ عمرہ پرمٹ حاصل کرکے مقررہ قوانین کی پابندی میں تعاون کریں۔

جاری کردہ ہدایات میں بتایا گیا کہ عمرہ زائرین نسک اور توکلنا ایپ پر عمرہ پرمٹ جاری کرا سکتے ہیں۔ پرمٹ کا حاصل نہ کرنا عمرہ قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔

سعودی وزارت کی طرف سے موسم گرما میں عمرہ زائرین کیلئے کچھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ عمرہ زائرین کو موسم گرما میں عمرہ کرتے وقت معالج سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق زائرین کو موسم گرما میں عمرے کیلئے مناسب وقت کا انتخاب ضروری ہے، ایسے اوقات کا انتخاب کیا جائے جب درجہ حرارت معتدل ہو۔ اسی کے ساتھ ساتھ مسجد الحرام پہنچنے کے بعد اورعمرہ شروع کرنے سے قبل آرام کا وقفہ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔

Recent Posts

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

17 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

19 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

33 mins ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

41 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

50 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

55 mins ago