الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام اور ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت سے توشہ خانہ کیس میں سزا ملنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سزا یافتہ ہونے پر اب عمران خان پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے اس لیے الیکشن کمیشن اب قانونی طور پر عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ سے برطرف کرنے کا حکم جاری کرے۔اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس ونگ نے فائل تیار کرنا شروع کردی اور کچھ دیر بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
دریں اثنا اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر حکام کو بریفنگ دی گئی۔ مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں ہوں گی یا نہیں اجلاس میں غور کیا گیا۔ الیکشن کمیشن مردم شماری کے بعد آئینی اور قانونی آپشنز پر غور کررہا ہے۔الیکشن کمیشن نے مشاورت کی کہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کرائی جائے یا نہیں، نئی مردم شماری میں عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی؟ اس حوالے سے قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

5 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

8 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

13 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

14 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

21 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

23 mins ago