ہم پر کسی کا احسان نہیں کہ ہمیں ہندوستان سے آزادی دلائی، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قلات اسٹیٹ سے متعلق معاہدہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ گواہ ہے ہم پہ کسی کا احسان نہیں کہ ہمیں ہندوستان سے آزادی دلائی،بلکہ ہماری ریاست آزاد تھی ہم بلوچوں نے بڑی قربانی دی اور محمد علی جناح کے ساتھ معاہدہ کیا جس کو نفاذ نہ کرنا بہت بڑی خیانت سمجھتے ہیں انہوں نے صدر پاکستان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ کہا کہ انکل عارف علوی فرماتے ہیں عمران خان کے سیاسی تدبر کے لئے عمران خان کی شاگردی اختیار کرنی چاھئے ہماری تجویز ہے عمران خان کو تدبر اسکول کا ہیڈ ماسٹر بنائیں اور عارف علوی پاکستان کی صدارت چھوڑ کر تدبر اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن کا صدر بنیں ہمیں بہت خوشی ہو گی . .

.

متعلقہ خبریں