نوجوانوں کا ووٹ ملکی مستقبل کا فیصلہ اور اس کی سمت کا تعین کرے گا ، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں نوجوانوں کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اور اس کی سمت کا تعین کرے گا۔

مریم نواز نے ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا میں یوتھ ڈویژنل کمیٹیاں مقرر کرنے کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کے ہمراہ نوجوانوں کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سات ڈویژنز میں آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔ کمیٹیوں کے ناموں پر مشاورت کے بعد ان کے قیام کو حتمی شکل دی گئی جس کا جلد ہی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔مریم نوازشریف نے آرگنائزنگ کمیٹی کو جلد از جلد دیہات کی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔اس موققع پر رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور ملکی آبادی کا غالب حصہ ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نوجوانوں کو مستقبل کی قیادت بنانا چاہتے ہیں اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں آگے لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی وژن کی روشنی میں تنظیم سازی کا ملک گیر عمل شروع کیا گیا جس میں نوجوانوں اور خواتین کو آگے لایاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے، ان کا ووٹ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ اور اس کی سمت کا تعین کرے گا، نوجوان لیپ ٹاپ دینے والوں کا ساتھ دیں گے اور بندوق ، پٹرول بم اور تشدد پر اکسانے والی منفی قوتوں کو مسترد کریں گے۔مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے منصوبہ سازوں کی سازشوں کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ بنائیں گے اور اس صوبے کی دس سالہ محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

Recent Posts

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

3 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

12 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

37 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

51 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago