کس اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا؟ بلاول بھٹو کی تقریر پر بیرسٹر سیف کا ردعمل

پشاور (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں بلاول بھٹو کی تقریر پر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ کس اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا؟ وہی جس کی نمائندگی آپ کا اپنا راجہ ریاض کرر ہاہے؟

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آپ کونسی روایتی سیاست ختم کریں گے وہی جسکی بدولت آپ پیدائشی چیئرمین بن گئے؟پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اللہ پاکستان کو موروثیت کے عذاب سے نجات دلائے جس کے علمبردار بلاول اور مریم صفدر ہیں .

.

.

متعلقہ خبریں