پولیس لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کچھ کرتی ہی نہیں، سندھ ہائی کورٹ


کراچی(قدرت روزنامہ) لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کچھ کرتی ہی نہیں ہے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو اشرف مینگل سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پولیس کو لاپتا افراد کی بازیابی کے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔
دوران سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیے کہ پولیس لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے کچھ کرتی ہی نہیں۔ پولیس کچھ کرتی ہی نہیں، لوگ عدالتوں سے بھی مایوس ہوچکے۔ جب کچھ ہوتا ہی نہیں تو سائلین نے عدالت آنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وہی پرانی رپورٹس اٹھا کر لے آتے ہیں۔
جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوگ پریشان ہیں، ہم بھی پولیس سے مایوس ہوچکے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اشرف مینگل خیبر پختون خوا کے کسی حراستی مرکز میں قید نہیں ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی عدم حاضری پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی اور پولیس کو لاپتا افرادکی بازیابی کے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔
دریں اثنا لانڈھی اور لائنز ایریا سے 2 شہریوں کے لاپتا ہونے پر اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ لانڈھی سے لاپتا ہونے والے شخص کے بیٹے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے والد اسلم پرویز کو لانڈھی کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ ان کی عمر 60 سال ہے اور وہ شوگر کے مریض ہیں۔ دوسری درخواست میں بھائی نے مؤقف اپنایا کہ رومان ریحان کو اے ٹی سی کورٹ کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ گمشدہ افراد کو بازیاب کروایا جائے۔

Recent Posts

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

54 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

59 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

1 hour ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago