کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ رضوانہ جیسے واقعات اکثر بااثر اور پڑھے لکھے گھرانوں میں ہوتے ہیں۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو بیان میں کہا کہ رضوانہ جیسے واقعات میں ملوث بااثر لوگ جانتے ہیں کہ انہیں آسانی سے ضمانت مل جائے گی۔ کوئی احتساب نہیں ہوگا۔ بچوں سے کام کروانا غیرقانونی، غلط اور غیر اخلاقی ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خدا کے لیے، ان بچوں اور ملک کے مستقبل کے لیے یہ بات سمجھیں اور اسے روکیں۔میرا یہ پیغام ان ماں باپ کے لیے نہیں ہے جو مجبوری کی وجہ سے اپنے بچوں کو کام پر بھیجتے ہیں۔کوئی ماں، کوئی باپ یہ نہیں چاہے گا کہ جس عمر میں اس کے بچے کو پڑھنا لکھنا اور کھیلنا چاہیے وہ اس سے کام کروائے۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں معاشرے کے خوشحال طبقے سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ان بچوں کے لیے آواز اٹھائیں اور قانون سازوں پر زور دیں کہ وہ تمام ضرورت مندوں بچوں کے لیے ایسے اقدامات کریں کہ انہیں کام نہ کرنا پڑے۔ یہ آپ کی ، میری اور ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…