ڈاکٹر فوزیہ کا عافیہ سے ملاقات میں وزارت خارجہ کے عدم تعاون کیخلاف عدالت سے رجوع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ وزارت خارجہ کے عدم تعاون کیخلاف عدالت پہنچ گئیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے آئی ہوں، عدالت کا حکم تھا کہ اگر وزارت خارجہ تعاون نہ کرے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ 7 ، 8 اور 9 اگست کو عافیہ سے ملنے جانے تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، افسوس جو سہولیات دلوانے اسے یہاں آئی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف ہے پاکستان نے ملاقات کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل والی ملاقات کی باقاعدہ درخواست بھیجی گئی تھی، عافیہ پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے، وہ گوانتا نامو بے سے بدترین جگہ ہول سیل میں ہے، گوانتانامو بے جیل اس ہول نما سیل کے سامنے جنت لگے گی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ وزرات خارجہ کے پاس وہ دستاویزات موجود ہیں جو کیس کو آگے بڑھا سکتی ہیں، وزرات خارجہ ہمیں وہ دستاویزات نہیں دے رہی ہے، ہماری ٹکٹس اور وکلاء کی فیس ضائع ہورہی ہے۔

Recent Posts

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

25 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

33 mins ago

فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں 7 پاکستانی نوجوان شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی بزنس میگزین فوربز کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں…

43 mins ago

پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15 فیصد ہونے کا امکان ہے: ورلڈ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی…

55 mins ago

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

1 hour ago