سسرالیوں کی دھمکیاں، ایف سی اہلکار نے بیوی، بچوں کے ہمراہ نوشکی پریس کلب میں پناہ لے لی

نوشکی (قدرت روزنامہ) احمدوال کے رہائشی اور ایف سی کے سپاہی اپنے بیوی اور بچوں کے ہمراہ ایک فریادی کے صورت میں نوشکی پریس کلب پہنچ کر پناہ لے لی اور نوشکی پولیس سے تحفظ کا مطالبہ کردیا ایف سی سپائی محمد طارق کے بیوی نے نوشکی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کہ میرے دوبھائی مجھے میرے بچوں اور شوہر کو مارنا چاہتے ہیں انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دیدی ہے ، میرا ایک بھائی کوئٹہ میں ٹیچر ہے ہمارے گھر پر حملہ آور ہوئے اور میرے شوہر کو شدید زدکوپ کرکے زخمی کردئیے ، ہم لوگ گھر سے بھاگ کر کسی ہمسائیہ کے گھر پناہ لئیے اور ادھر سے نوشکی پہنچ کر پریس کلب پہنچے ہیں ۔ ہمارے جان کو شدید خطرات لاحق ہے اس موقع پر خاتون کے شوہر محمد طارق امیر زئی مینگل نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں کولپور میں ایف سی کا ملازم ہوں، خوف سے ڈیوٹی پر نہیں جاسکا ہوں کئی یہ میرے بال بچوں کو نقصان نہ پہنچائے، انہوں نے کہاکہ میں ایک یتیم شخص ہوں والدین فوت ہوچکے ہیں اور میرا کوئی بھائی نہیں اکلوتا ہوں ۔ مجھے پر حملہ آور ہونے والے میرے چچازاد بھائی اور انکے لڑکے ہیں جو رشتے میں میرے سالے بھی ہیں۔ بلاوجہ مجھے تنگ کرتے ہیں اور اپنے بہن کو اور مجھے مارنا چاہتے ہیں۔ سوموار کے روز بھی مجھے مارنے کی کوشش میں شدید زدوکوب کیا اور بھاگ کر ان سے اپنی جان بچائی ہے، جب میں پولیس تھانہ پہنچا اور ملزمان کے خلاف درخواست دی ہے مگر اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے ۔ ایس پی نوشکی اور ایس ایچ او نوشکی ہمیں تحفظ فراہم کریں اور حملہ آوروں کو گرفتار کریں تاکہ ہمیں نقصان نہ پہنچائے ، علاہ ازیں سوشل میڈیا پر مذکورہ فریادی کا خبر وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او خالد بادینی نوشکی پریس کلب پہنچے ۔ انہیں حال احوال کرنے کے بعد احمدوال ناکے کے پولیس ٹیم کو متعلقہ حملہ آوروں کے گرفتاری کی ہدایت دی۔ پولیس ایس ایچ او کے تسلی دینے کے بعد مذکورہ شخص محمد طارق اپنے بال بچوں کے ہمراہ نوشکی پریس کلب سے روانہ ہوئے اور جاتے وقت صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمارے فریاد کو حکام بالا تک پہنچایا۔

Recent Posts

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

3 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

28 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

42 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago