وفاق کی ذہنیت آج بھی نہیں بدلی ،بلوچستان کی آبادی کم کرنا نوآبادیاتی سوچ کی عکاسی ہے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ نے حالیہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی جو کم ظاہر کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی آبادی میں ستر لاکھ سے زائد افراد کی کمی کے غیر منصفانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کوئٹہ بار اس غیر منصفانہ اقدام کو مسترد کرتی ہے انہوں نے مزید کہا ہیکہ اسلام آباد بلوچستان کو کالونی کے طرز پر ڈیل نہ کرے پنجاب کی قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے کے لیے بلوچستان کی آبادی کم کی گئی ایک جانب دس سال کی آئینی مدت پوری کیئے بغیر فرمائشی پروگرام پر 6 سال بعد مردم شماری کرائی گئی دوسری جانب ڈیجیٹل اندراج کے باعث بلوچستان کی آبادی بروقت سامنے آنے کے بعد اب مہینوں تک بند کمروں میں اعداد و شمار سے کھیل کر بلوچستان کی آبادی میں ستر لاکھ سے زائد کی کمی کر دی گئی۔2017 میں بلوچستان کی کل مردم شماری ایک کروڑ 24 لاکھ 4 ہزار تھی۔ جب کہ 2023 کے ڈیجیٹل مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق کل آبادی 2 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار تھی جو آج کے (CCI) اجلاس میں منظوری کے بعد 67 لاکھ کم ہوکر 1 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار آیا ہے۔ 2017 کی مردم شماری کی نسبت کل آبادی میں صرف 24 لاکھ 5 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اعتبار سے ابتدائی نتائج کے مطابق بلوچستان کا کوٹہ 6 فیصد سے بڑھ کر 10 سے 11 فیصد کے لگ بھگ اضافے کا امکان تھا اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں 9 اضافی نشستیں ملنے کا امکان تھا جو نئے متوقع حلقہ بندی میں صرف ایک قومی اسمبلی کی نشست کا اضافے کا امکان ہے، مشترکہ مفادات کونسل میں ان نتائج کی منظوری کی مزمت کرتے ہیں۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

23 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

36 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

55 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago