آرمی چیف نے عہدہ سنبھالتے ہی مجھے ملکی ترقی کا پروگرام دیا، وزیراعظم کا جی ایچ کیو میں خطاب


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیراعظم نے جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہماری حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی، ہمارے جانے سے پہلے ملکی ترقی و خوشحالی کا جامع مربوط نظام معرض وجود میں آچکا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے جوں ہی منصب سنبھالا بغیر وقت ضائع کیے مجھ سے کہا کہ یہ ہے پاکستان کو آگے بڑھانے کا پروگرام، انہوں نے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلییٹیشن کونسل کے قیام میں ہمارا ہاتھ بٹایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ اس مٹی کے ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے، قیامت تک دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دینے پر ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں، اب یہ ہمارا دلی فریضہ ہے کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو ہر پاکستانی کی خوشحالی اور فلاح و بہبود کا احساس دلائیں، جن لوگوں نے شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، ان کے منہ اس ملک کی تاریخ میں سیاہ رہیں گے، پاکستان کے قابل فخر لوگ انہیں کبھی نہیں بھولیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الوداعی دورے پر جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ملاقات کی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

شہباز شریف آرمی آڈیٹوریم میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی بھی تھے۔انہوں نے شہداء، غازیوں اور ان کے خاندانوں کو ان کی لاتعداد قربانیوں اور مادر وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے ملک کی علاقائی سالمیت کے تحفظ اور پاکستان بھر میں دہشت گردی کی لعنت سے مضبوطی سے لڑنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے شہداء کے 70 خاندانوں اور 30 ​​جنگی زخمیوں میں خصوصی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔ شہدا کے وارڈز میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کے تحت لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے گئے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago