آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا: رانا ثناء اللہ


لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ و رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے حوالے سے ابھی مشاورت جاری ہے، امید ہے آج شام یا کل تک نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ آئینی تقاضے کو پورا کرتے ہوئے حلقہ بندیاں کروائے گا، حلقہ بندی میں تقریباً 120 دن لگتے ہیں، اس میں کوئی کئی ماہ والی بات نہیں، جیسے ہی حلقہ بندی کا آئینی تقاضا مکمل ہوگا تو الیکشن ہوں گے، جہاں تک حفیظ شیخ یا دوسرے ناموں والا معاملہ ہے اس پر بات چیت ہو رہی ہے، ابھی تک کوئی نام فائنل نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کی پالیسی آج کی نہیں پہلے کی ہے، پچھلے سال جو دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات ہوئی اس کے کوئی حوصلہ افزا نتائج نہیں نکلے، امن و امان کی صورتحال ایک صوبے میں ایسی ہے کہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، الیکشن کے دوران کسی حادثے کی توقع ہو سکتی ہے، آج سے کچھ دن قبل سیاسی جلسے میں ایک بہت بڑا حادثہ ہوچکا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن اس وجہ سے آگے نہیں جائیں گے یا ملتوی نہیں ہوں گے، نگران حکومت اور سکیورٹی ادارے اس کو مینج کریں گے کہ الیکشن بروقت ہوں، باقی معاملات بھی آئین و قانون کے مطابق آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا افغانستان کے حوالے سے پیغام سخت بیان نہیں ہے، آرمی چیف کا بڑا مدلل اور حالات کے مطابق بالکل صحیح جواب ہے، پوری قوم آرمی چیف کے جواب کے ساتھ کھڑی ہے، ہمارے امن و امان میں مداخلت ہو رہی ہے، ہمارے امن و امان میں ہمسایہ ملک کی ایما پر دہشتگردی ہو رہی ہے، ایک ہمسایہ ملک سے لوگ دہشتگردی کر رہے ہیں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، مسلح افواج، ہمارے جوان شہادتیں قبول کر رہے ہیں، دہشتگردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

15 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

17 hours ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

17 hours ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

17 hours ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

17 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

17 hours ago