راولپنڈی(قدرت روزنامہ) ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر ریلوے انتظامیہ نے سکھر اور نواب شاہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کردی۔پاکستان ریلوے نے 6 افسران اور اہلکار معطل کر دیے ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈویژنل انجینئر سکھر حافظ بدر العارفین ، ورک مینیجر عاطف اشفاق، اسسٹنٹ انجینئر مشرف مجید، وے انسپکٹر محمد عارف کو معطل کردیا گیا۔
پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گینگ مین کانگلے کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔اتوار کو ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں اترنے سے 40 مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے، فش پلیٹ نہ ہونے، انجن کے خراب وہیل اور ٹریک میں بھی خرابی کے عوامل حادثے کا سبب بنے، تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…