اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔
تحریری حکمنامہ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو قانون اور جیل مینئول کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔درخواستگزار کے وکیل نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی ہے، وکیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اے کلاس لینا چاہتے ہیں، اٹارنی کے ذریعے درخواست دائر کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی اجازت دے دی ہے۔
وکیل شیر افضل مروت، عمیر نیازی اور نعیم حیدر پنجوتھہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی ، اٹک جیل حکام تینوں وکلا کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت فراہم کریں، وکلا وکالت نامہ پر دستخط اور ہدایات لینے کیلئے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کو درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…