(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے افغانستان میں امن اور استحکام ضروری ہے، کسی بھی انسانی المیے سے بچنے کے لئے افغانستان کی مدد کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑنا، افغانستان کے معاملے پر پاکستان اور روس کو رابطوں میں رہنا ہوگا جبکہ عالمی برادری کو افغانستان میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتا ہے، روس کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے چینی کمپنیوں کے سربراہان کے وفود نے ملاقات کی جس میں وفود نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے ، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں ، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے ، ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے ، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی ، پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی ، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ موجود تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…