اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا اور امریکا روانگی کی اجازت نہیں دی۔ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی ، ان کی صحت اور بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فریقین کو 15 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ ان کیمرہ سماعت دن دو بجے ہو گی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست پر انکے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے بتایا کہ 8 اگست کو عدالتی احکامات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی تھی، مگر وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست کو مسترد کر دیا اور ڈاکٹر فوزیہ کو انکی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…