حفیظ کا مڈل آرڈر کیلئے افتخار اور سعود کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں دو ‘بہترین مڈل آرڈر’ بلے بازوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا . سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے افتخار احمد اور سعود شکیل اعلیٰ درجے کے مڈل آرڈر بیٹرز ہیں پاکستان کو انکی فارم سے بھرپور فائدہ اُٹھانا چاہیے .


سعود نے حال ہی میں گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 208 کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کو آئی لینڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دینے میں مدد کی . انہوں نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا اختتام 147 کی حیران کن اوسط سے 295 رنز بنائے .
دوسری جانب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، ٹی10 لیگ 2023 میں شاندار کامیابی حاصل کی اور کیویز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا .
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان انضمام الحق کو ایک بار پھر چیف سلیکٹر منتخب کیا ہے، بطور چیف سلیکٹر تعیناتی کے بعد سلیکشن کمیٹی کا پہلا ٹاسک پاکستان اور افغانستان کے درمیان سری لنکا میں شیڈول سیریز کیلئے ٹیم کاانتخاب ہے اور یہ ہی ٹیم ایشیاکپ کے لیے ہوگی جبکہ سری لنکا اور بھارت کی کندیشنز میں قدرے فرق کی وجہ سے الگ الگ ٹیموں کا انتخاب کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں