راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کو ستمبر میں جانے سے پہلے آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کی صورت 721 ارب روپے کا بوجھ ڈال کے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضا میں لٹک رہا ہے، ایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گا، یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں اس لیے مردم شماری کے نام پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، آئین میں 90 دن کے اندر کی گنجائش ہے، نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آئینی معاملات کا فائدہ ان کو ہوگا جو الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، یاد رہے کہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن بھی ہونے ہیں، پہلے ہی آئین کھائی میں گرا ہوا ہے، شاید مزید گہری کھائی میں گر جائے، پاکستان کے سارے سیاسی فیصلے عدالتوں میں ہیں اور عدالتوں کے گرد گھوم رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اپنے چولہے نہیں جل رہے، انہیں سیاست کے چولہے جلنے اور بجھنے میں کوئی دلچسپی نہیں، معاشی تباہی، سیاسی انتشار، آئینی بربادی اور قانون کا مذاق پاکستان کی سیاست کا مقدر بن گیا ہے، بلاول کہتا ہے کہ ایسا میثاق جمہوریت چاہیے کہ مجھے اور مریم کو 30 سال کیلئے آسان راستہ مہیا کر دیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر انہوں نے 15 مہینے میں اتنی ترقی کر لی ہے تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟، عوام میں کیوں نہیں جا رہے؟، کل جو آئین کے تحفظ کا بھاشن دیتے تھے آج وہ 90 دن کی آئینی مدت کو بڑھانا چاہتے ہیں، 24، 25 دفعہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں کیونکہ ہماری کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکسچینج ایک دن میں ایک ہزار پوائنٹ گری ہے اور ڈالر 302 کا ہوگیا ہے، 10 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور پاکستان کے حالات اور سیاسی معاملات سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…